وفاقی حکومت سندھ کے جزیروں کو آباد کرنا چاہتی ہے، ریونیو سندھ کو ہی ملے گا، اسد عمر
کراچی (92 نیوز)وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے جزیروں کو آباد کرنا چاہتی ہے اور ان سے حاصل ہونے والا ریونیو سندھ کو ہی ملے گا ، کراچی منصوبوں کےلئے سندھ حکومت کے 700 ارب روپے کہیں نظر نہیں آرہے جبکہ وفاقی حکومت کراچی میں 4میگا منصوبے مکمل کرے گی ۔
کراچی کی نمائش چورنگی کے قریب نئے انڈر پاس کا افتتاح کردیا گیا اور ساتھ ہی کومن کوریڈور کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ، تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا سندھ کے جزیرے آباد کرنے سے سندھ حکومت کو ہی ریونیو ملے گا ۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جولائی 2021 تک گرین لائن منصوبے کے آغاز کا اشارہ دیا اور کہا کہ کراچی کی پیاس بجھانے کیلئے کے فور منصوبے پر کام جاری ہے۔
اسد عمر نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں منصوبوں کیلئے 700 ارب روپے پر بھی سوال اٹھادیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کراچی میں 4 میگا منصوبے مکمل کرے گی ۔
Credits 92News