ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘

52
ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘

PHURBA TENJING SHERPA

 

آج کل ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں ایک ‘خیموں کا شہر’ آباد ہے۔ اس موسم بہار میں 375 کوہ پیماؤں اور ان کے گائیڈوں سمیت تقریباً دو ہزار افراد ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

یہ بیس کیمپ ایورسٹ چوٹی کے جنوب میں سطح سمندر سے 5380 میٹر کے بلندی پر واقع ہے۔

نیپال  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  106853562 breakfast view ebc kenton cool
Kenton Cool

 


موسم بہار میں سیکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کا رخ کرتے ہیں

Presentational white space  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  97415642 007 in numbers 624
نیپال  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  106854180 tshiringjangbu khimlal sos
TSHIRING JANGMU SHERPA

 

نیپال  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  106853624 c2963e24 97ba 4935 9626 b7781e047337
TSHIRING JANGMU SHERPA

 

Presentational white space  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  97415642 007 in numbers 624

چوٹی سر کرنے کے حتمی مرحلے سے پہلے کوہ پیما بیس کیمپ سے اوپر نیچے آتے جاتے رہتے ہیں تاکہ وہ اتنی بلندی پر آکسیجن کی کمی کے عادی ہوجائیں۔

نیپال  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  106853564 everest basecamp kenton cool
Kenton Cool

 

Presentational white space  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  97415642 007 in numbers 624

اس سال نیپال کی حکومت نے سروے ڈیپارٹمنٹ کے حکام پر مبنی ایک ٹیم بھی بیس کیمپ بھیجی ہے تاکہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ کی اونچائی کی تازہ پیمائش کر سکے۔

نیپال  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  106853560 ebc khumbuicefall kentoncool
Kenton Cool

 


ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں آباد خیموں کا شہر

Presentational white space  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  97415642 007 in numbers 624

اس موسم بہار میں تقریباً 800 کوہ پیماؤں کو نیپال میں 30 مختلف ہمالیہ کی چوٹیاں سر کرنے کی اجازت ملی ہے۔ حکام کے مطابق ہر سال ایورسٹ سر کرنے کی اجازت طلب کرنے والے کوہ پیماؤں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نیپال  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  106853626 c2e4b8da 556d 4863 9a88 57605c6ded69
Presentational white space  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  97415642 007 in numbers 624

گذشتہ ہفتے جب خلیجِ بنگال میں سمندری طوفان فانی آیا تھا تو اس کے باعث نیپال کے پہاڑوں پر بھی شدید برف باری ہوئی تھی۔ ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ کے بالائی حصے میں تیز ہواؤں کے باعث بہت سے خیمے بھی اڑ گئے تھے۔

نیپال  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  106854185 nepal everest measurementteam
Tshiring Jangmu Sherpa

 

Presentational white space  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  97415642 007 in numbers 624

کوہ پیماؤں سے محفوظ مقامات پر جانے کا کہا گیا تھا تا کہ وہ سمندری طوفان کے اثرات سے بچ سکیں۔ تاہم جلد ہی موسم صاف ہو گیا اور کوہ پیما ایک مرتبہ پھر اپنی چڑھائی کے لیے تیاری کرنے میں مصروف ہو گیے۔

نیپال  ایورسٹ پر بسا ’خیموں کا شہر‘  106853558 everest base camp coffee kenton cool
Kenton Cool

 

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Source link

Credits BBC Urdu