کوشش ہوگی وزیراعظم پیپلزپارٹی کا آئے، خورشید شاہ


جیکب آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی وزیراعظم پیپلزپارٹی کا آئے۔پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے جیکب آباد آمد پر سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد اسلم ابڑو سے ملاقات کی اور ان بھائی اور بھتیجے کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔

خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو وزیر بنے ہیں کچھ عرصے کے لئے ہیں، عوام کی امیدیں جو الیکشن کے ذریعے آتے ہیں ان پر زیادہ ہوتی ہیں اور ان کی کمٹمنٹ بھی ہوتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عوام سے وعدہ ہے 4 یا 5 ماہ میں جو ریگولر مسائل حل کریں گے، میری کوشش ہوگی کہ میری پارٹی کا وزیراعظم ہو۔انہوںنے کہاکہ انتخابات کرانا ہمارا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے مگر الیکشن رواں سال ہوتے نظر نہیں آرہے۔



Source link

Source Jawadch.com

Exit mobile version