پیروں کو صاف، شفاف اور نرم بنانے کیلئے آسان نسخہ

12


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر آپ بار بار اپنے گندے پاؤں کو صاف کرنے سے گھبراتے ہیں یا انتہائی مہنگی کریمیں استعمال کرکے بھی شفاف اور نرم پاؤں حاصل نہیں کرپارہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک آسان ترین طریقہ بتائیں گے۔ چار سے پانچ لیٹر گرم پانی میں تین کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور اسے اچھی طرح حل کرنے کے بعداس پانی میں اپنے پاؤں 20منٹ تک بھگو کربیٹھیں۔اس دوران اپنے پاؤں کو اچھی طرح ایک دوسرے پر رگڑتے بھی جائیں۔پھر اپنے پاؤں کو خشک کرکے اس پر ویزلین لگائیں اور کاٹن کی جرابیں

پہن لیں۔اس عمل کو ایک ہفتہ جاری رکھنے کے بعد ایک ہفتہ چھوڑیں اور پھر دو بار وقفے وقفے سے یہی نسخہ دہرائیں۔آپ کو صرف ایک ماہ میں اپنے پاؤں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔



Source link

Source Jawadch.com