لندن(این این آئی)آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کی روشنی میں برطانوی دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کی تیارکردہ ویکسین کووِڈ19کے علاج میں 90 فی صد تک موثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ویکسین کی برطانیہ اور برازیل میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد پرآزمائشی جانچ کی گئی ہے۔پہلے اس کی نصف خوراک لگائی گئی تھی اور اس کے بعد مریضوں کو مکمل خوراک دی گئی ہے۔ابتدائی نتائج کے مطابق یہ کووِڈ19 کے مریضوں کے علاج میں 90 فی صد تک موثر رہی ہے اور اس کے کوئی ضمنی اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔اس ویکسین کو دو طریقوں سے آزمایا گیا
ہے۔دوسرے طریقے میں معمول افراد کو اس کی کوئی ایک ماہ تک مکمل دو خوراکیں وقفے وقفے سے دی گئیں۔اس طریقے میں یہ کرونا وائرس کے علاج میں 62 فی صد تک کارآمد رہی ہے۔ان ہر دوطرح سے جانچ کے بعد جب اجتماعی نتیجہ اخذ کیا گیا ہے تو یہ 70 فی صد تک موثر ثابت ہوئی ہے اور اس کے کوئی ضرررساں اثرات مرتب نہیں ہوئے ۔آسٹرا زینیکا کے چیف ایگزیکٹو پاسکال سوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ویکسین کی کارکردگی اور تحفظ نے اس بات کی تصدیق کردی کہ یہ کووِڈ19 کے علاج میں بہت زیادہ موثر ثابت ہوگی اور اس کے صحتِ عامہ کی اس ایمرجنسی پر فوری اثرات مرتب ہوں گے۔
Source Jawadch.com