اقراء عزیز اور یاسر حسین چند روز بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے | انٹرٹینمنٹ

101


فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکار یاسر حسین نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اشارہ دیا تھا۔

اقراء عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند روز قبل اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم شادی ہونے تک دن گن رہے ہیں‘۔

لیکن اب مداحوں کا انتظار ختم ہوا کیونکہ سب کی پسندیدہ ترین جوڑی اسی ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔

شوبز کی ویب سائٹ پاکستانی سینما کے مطابق اقراء اوریاسر رواں ماہ کے آخر یعنی دسمبر میں ہی شادی کر لیں گے۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین چند روز بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے | انٹرٹینمنٹ 210300 3477906 updates
فوٹو: انسٹاگرام

ویب سائٹ کے مطابق اقراء اور یاسر کراچی میں ہی شادی کریں گے اور شادی کی تقریبات 25 دسمبر سے 28 دسمبر تک ہوں گی۔

یاسر حسین اور اقراء عزیز کی جانب سے ابھی شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں شادی کا جلد ہی باقاعدہ اعلان کریں گے۔ 

اقراء عزیز اور یاسر حسین چند روز بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے | انٹرٹینمنٹ 210300 8579278 updates
فوٹو: انسٹاگرام

ویب سائٹ کے مطابق سنو چندہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ اقراء اور یاسر حسین کی شادی میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار شرکت کریں گے۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین چند روز بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے | انٹرٹینمنٹ 210300 3499529 updates
فوٹو: انسٹاگرام

یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار  یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کر دی تھی۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین چند روز بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے | انٹرٹینمنٹ 210300 1275836 updates
فوٹو: انسٹاگرام

لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ اقراء 2 ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی تھیں جس کا یاسر حسین نے تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آج جب اقراء کو دو ایوارڈز ملے تو میں نے سوچا کہ یہ ہی اچھا موقع ہے، تیسرا ایوارڈ بھی انہیں دے دینا چاہئے‘۔

جس کے بعد یاسر حسین زمین پر بیٹھے اور اقراء سے پوچھا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گی؟ اداکارہ کے جواب کا انتظار کیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’ہاں کردو، ورنہ بہت بے عزتی ہو جائے گی‘۔

یاسر کے پرزور اسرار  پر اقراء عزیز نے فوراً ہاتھ آگے بڑھا کر اُن سے انگوٹھی پہن لی تھی۔

منگنی سے قبل یاسر حسین اور اقراء عزیز کے درمیان گزشتہ برس سے قریبی تعلقات تھے جس کا اعتراف دونوں کئی مرتبہ سوشل میڈیا سمیت دیگر انٹرویوز میں بھی کیا تھا۔

رواں سال دونوں کی بیرون ملک گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

دوسری جانب مداحوں کی من پسند جوڑی ابو علیہا کی کامیڈی ایکشن فلم ‘ہاف فرائے’ میں بھی ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، فلم جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



Source link

Credits Geo News