کراچی (این این آئی)احتجاج کے خاتمے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہو گئی۔یہ بات معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر اسٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 618 پوائنٹس کے اضافے سے 98 ہزار 192 پر آ گیا۔اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 98 ہزار 315 کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Source jawadch.com