کراچی (این این آئی)مسلسل دو روز ہزاروں روپے کی کمی کے بعد بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دو روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مجموعی طور پر 8 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
Source jawadch.com