راولپنڈی میں ٹماٹر 400روپے فی کلو سے تجاوز،ضلعی انتظامیہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

3
راولپنڈی میں ٹماٹر 400روپے فی کلو سے تجاوز،ضلعی انتظامیہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام


راولپنڈی (این این آئی)ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، راولپنڈی میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا۔راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ ایشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، سرکاری نرخ نامہ کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 180روپے فی کلو ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 400روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

زندہ مرغی کا سرکاری نرخ 333روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 350روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، مرغی کا گوشت سرکاری نرخ 483روپے فی کلو کے بجائے 550روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ سرکاری نرخ نامہ کے مطابق آلو فی کلو 88روپے جبکہ عام مارکیٹ میں آلو کی فی کلو قیمت 100روپے فی کلو ہے جبکہ پیاز 160روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔



Source link

Source jawadch.com