اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مزید ایک ارب کی فنڈنگ کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے۔ واشنگٹن میں برطانوی میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر ِخزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ہم نے بین الاقوام مالیاتی فنڈ کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کیلئے باضابطہ رسمی درخواست دے دی ہے۔آر ایس ٹی کے نام سے قائم یہ میکانزم کم اور متوسط آمدنی والے ممالک اپنی معیشتوں کو بیرونی دھچکوں سے بچانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے گزشتہ ماہ پاکستان کیلئے خصوصی بیل آٹ پیکیج کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی ٹرسٹ کے ذریعے مزید فنڈنگ کی بھی گنجائش ہے یعنی پاکستان چاہے تو باضابطہ درخواست دائر کرکے عالمی ادارے سے فنڈنگ مانگ سکتا ہے۔پاکستان اس وقت ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے مجوزہ پانڈا بونڈز کی ترویج کے لیے قرضے کے حصول کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے، پانڈا بونڈز کا ابتدائی اشو 20سے 25 کروڑ ڈالر کا ہوگا۔
Source jawadch.com