پی آئی اے، 33جہازوں کا بیڑہ مزید سکڑ گیا، کارآمد طیارے صرف 16 رہ گئے

6
پی آئی اے، 33جہازوں کا بیڑہ مزید سکڑ گیا، کارآمد طیارے صرف 16 رہ گئے


کراچی(این این آئی)پی آئی اے کا 33 جہازوں پر مشتمل فضائی بیڑہ تکنیکی خرابیوں کے سبب مزید سکڑ گیا، ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لیے اڑان بھرنے والے طیاروں کی تعداد صرف 16 رہ گئی، فضائی آپریشن کے بوئنگ 777ساختہ 12جہازوں میں صرف 5طیارے فضاں میں اڑ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ بالخصوس شعبہ انجینئرنگ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی انتظامی حالت اس وقت مزید کمزور ہوگئی۔ذرائع کے مطابق فضائی بیڑے میں شامل 33جہازوں میں صرف 16جہاز اڑان بھرنے کے قابل رہ گئے ہیں، پرزہ جات کی عدم دستیابی، انجنوں کے چیکس اور دیگر متفرق وجوہات کے سبب ہینگر میں کھڑے غیرفعال 17 کے لگ بھگ طیاروں میں قومی ائیرلائن کے لانگ روٹ حیثیت کے حامل اہم جہاز بوئنگ 777 بھی بڑی تعداد میں گرائونڈ ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777ساختہ جہازوں کی تعداد 12ہے جن میں 9جہازپی آئی اے کی ملکیت ہیں جبکہ دیگر 3 طیارے لیز کے حامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے ائیربس 320ساختہ 16طیاروں میں سے صرف 10اڑان بھر رہے ہیں جبکہ 5 کے لگ بھگ سب سے کم گنجائش والے اے ٹی آر ساختہ طیاروں میں سے صرف ایک طیارہ اڑان کے قابل ہے۔ قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے اے ٹی آر ساختہ طیارہ عموما چھوٹے روٹس پراستعمال کیے جاتے ہیں جس میں ملک کے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان کے چند روٹس بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ غیرفعال طیاروں کی مرمت اور فاضل پرزہ جات کی خریداری کے لیے قومی ائیرلائن انتظامیہ کے پاس کسی قسم کے وسائل موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔



Source link

Source jawadch.com