مفت سولر پینل دینے کیلئے پہلے مرحلے میں 2اضلاع کا انتخاب

7
مفت سولر پینل دینے کیلئے پہلے مرحلے میں 2اضلاع کا انتخاب


لاہور ( این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے مفت سولر دینے کیلئے ورکنگ پلان مکمل کر لیا گیا ۔سولرائزیشن سکیم کے تحت پہلے مرحلے میں پائلٹ پروجیکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب نے سولرائزیشن کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے، صوبے کے 200یونٹ تک کے صارفین کو مفت سولردینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ مرتب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سولرائزیشن سکیم کے تحت مفت سولر دینے کیلئے پہلے 2اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں راجن پور اور اٹک شامل ہیں، ان اضلاع میں سب سے پہلے مفت سولر تقسیم کیے جائیں گے اور اس منصوبے کا آغاز اکتوبر میں متوقع ہے۔پنجاب حکومت سولرائزیشن سکیم کے تحت 30 ارب سے سولر تقسیم کرے گی،دوسرے مرحلے میں پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں سولر تقسیم کیے جائیں گے، یاد رہے حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق 200 یونٹ والیصارفین کو مفت جبکہ 500 یونٹ تک کے صارفین کو بلاسود سولرز سسٹم فراہم کیا جائیگا۔



Source link

Source jawadch.com