کاروباری ہفتے کے آخر ی روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

66


کراچی (این این آئی )اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید10پیسے کے اضافے سے 161روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ یورو کی قدر میں80پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک میںڈالرکی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سے160.70روپے سے بڑھ کر160.75روپے ہوگئی تاہم قیمت فروخت5پیسے کی کمی سے160.90روپے سے گھٹ کر160.85روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے سے بڑھ کر160.60 اور

قیمت فروخت160.90روپے سے بڑھ کر161روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید188.20روپے سے بڑھ کر189روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر191روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے211روپے سے بڑھ کر211.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر213.50روپے ہوگئی۔



Source link

Source jawadch.com